ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / نڈال، فرح نے نئی ہیکنگ کے بعد میڈیکل ریکارڈ کا دفاع کیا

نڈال، فرح نے نئی ہیکنگ کے بعد میڈیکل ریکارڈ کا دفاع کیا

Tue, 20 Sep 2016 18:33:29  SO Admin   S.O. News Service

لندن، 20؍ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )اسٹار ٹینس کھلاڑی رافیل نڈال اور برطانیہ کے عظیم اولمپین رنر مو فرح نے سائبر ہیکنگ گروپ کی طرف سے ان کے میڈیکل ریکارڈ لیک کرنے کے بعد کہا کہ ان کے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔یہ دونوں 60سے زیادہ بین الاقوامی کھلاڑیوں میں شامل ہیں جن کی میڈیکل فائل ’فینسی بیرس ‘نے آن لائن شائع کی ہے۔اسی گروپ نے عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی(واڈا) کے ریکارڈ کو ہیک کیا تھا۔ان میں سے زیادہ تر فائل حالانکہ تھیرپیٹک یوز ایگزمپشن(ٹی یوای) علاج کے لیے رعایت ، سے متعلق ہیں۔اس میں حالانکہ کچھ بھی غلط نہیں ہے اور کھلاڑی بیمار ہونے یا زخمی ہونے پر ٹی یوای کی منظوری لے سکتے ہیں۔چودہ بار کے گرینڈسلیم فاتح نڈال نے اسپین کی میڈیا سے کہاکہ اگر آپ علاج کے لیے کسی چیز کو لینے کی منظوری لیتے ہیں اور وہ منظوری دے دیتے ہیں تو آپ کوئی ممنوعہ چیز نہیں لے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ یہ کوئی خبر نہیں ہے۔دو بار ٹی یوای پانے والے نڈال نے کہا کہ انہوں نے کارکردگی میں بہتری کے لیے نہیں ، بلکہ اپنے گھٹنے کی چوٹ پر قابو پانے کے لیے ڈاکٹر کے مشورہ پر بہترین علاج لیا۔فرح کے ترجمان نے کہاکہ جیسا کہ مو نے پہلے کہاہے کہ ان کے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے اور ان کی یہ یا کوئی اور میڈیکل معلومات جاری کرنے سے انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔


Share: